Frequently Asked Questions

Rishta intro کیا ہے؟

Rishta intro ایک پاکستانی رِشتہ/(شادی) پلیٹ فارم ہے جو خاندانوں اور افراد کوشادی کےلیےپسند کے رشتے تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہمارا منفرد ویڈیو intro فیچررِشتہ intro پہ رجسٹرڈ /تصدیق شُدہ اُمیدوار لڑکوں کوایک مِنٹ کی مختصر ویڈیو کے ذریعے اپنا تعارف کروانے کی سہولت دیتا ہے، جس سےلڑکیوں کے والدین/ خاندان بہتر اور زیادہ پُراعتماد فیصلے کر سکتے ہیں۔اور لڑکوں کو بھی یہ موقع ملتا ہے کہ لڑکی اور اُسکے والدین خود لڑکے اور اسکی فیملی سے رابطہ کر سکیں۔

Rishta intro دیگر شادی/ رِشتہ ایپس اور ویب سائٹس سے کیسے مختلف ہے؟

روایتی شادی / رِشتہ ویب سائٹس اور Apps عموماً صرف تصاویر اور تحریری پروفائلز پر انحصار کرتی ہیں، جبکہ Rishta intro پر مرد امیدوار اپنی ویڈیو intro بھی اپ لوڈ کر تے ہیں۔اسی لیے رِشتہ اِنٹرو پر ہر لڑکے کے پروفائل میں اُسکی تصاویر اور لکھی ہوئی معلومات کے ساتھ ساتھ اُسکا Video intro بھی موجود ہے۔ اس سے خاندانوں کو امیدوار کی شخصیت، اعتماد اور گفتگو کے انداز کو سمجھنے میںبہت آسانی ہوتی ہے۔

کیا Rishta intro پر رجسٹریشن اور ممبرشپ مکمل طور پر مفت ہے؟

جی ہاں۔ اس وقت Rishta intro پر رجسٹریشن اور ممبرشپ مکمل طور پر مفت ہے۔ آپ بغیر کسی رجسٹریشن یا ممبرشپ فیس کے اپنا پروفائل بنا سکتے ہیں، رشتے دیکھ سکتے ہیں اور پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں۔لیکن یاد رہے یہ فری والی آفر محدود مدت کے لیے ہے اس سے پہلے کہ ختم ہو آپ آج ہی Register پہ کِلک کر کہ پروفائل بنا لیں اور بالکل فری ممبرشِپ حاصل کریں۔

ویڈیو intro کیا ہوتا ہے؟

ویڈیو انٹرو صِرف ایک مِنٹ کی مختصر اور نہائیت مہذب تعارفی ویڈیو ہوتی ہے جو رِشتہ اِنٹرو پہ رجسٹرڈ /تصدیق شُدہ اُمیدوار لڑکے اپنی پروفائل کے لیے بناتے ہیں۔ جس سےلڑکیوںکے والدین/ خاندان بہتر اور زیادہ پُراعتماد فیصلے کر سکتے ہیں۔اور لڑکوں کو بھی یہ موقع ملتا ہے کہ لڑکی اور اُسکے والدین خود لڑکے اور اسکی فیملی سے رابطہ کر سکیں۔ اس کے ذریعے خاندان صرف تصاویر پر انحصار کرنے کے بجائے امیدوار کو دیکھ اور سن بھی سکتے ہیں، جس سے بہتر اور تیز فیصلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ویڈیو intro کیوں مفید ہیں؟

تصاویر صرف ظاہری شکل دکھاتی ہیں، جبکہ ویڈیوز کے ذریعے خاندان امیدوار کے اعتماد، گفتگو کی صلاحیت، شخصیت اور مجموعی انداز کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔ اس سے وقت کی بچت ہوتی ہے اور فیصلہ سازی آسان ہو جاتی ہے۔

کیا لڑکیوں کی پروفائلز کے لیے بھی ویڈیو intro لازمی ہے؟

نہیں۔ Rishta intro پر لڑکیوں کو ویڈیو intro نہیں بنانا پڑتا۔ اپنا ویڈیو intro صِرف لڑکے بناتے ہیں رِشتہ intro پہ اپنے پروفائل کے لیے۔ ہم خواتین کی رازداری اور سیکیورٹی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ اس لیے صرف مرد ممبران کے لیے ویڈیو انٹرو ریکارڈ کرنا ضروری رکھا گیا ہے۔

کیا میری ذاتی معلومات محفوظ رہتی ہیں؟

جی ہاں۔ ہم صارفین کی رازداری کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور پروفائل معلومات اور ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے لیے مناسب سیکیورٹی اقدامات استعمال کرتے ہیں۔

میں کسی رشتے سے رابطہ کیسے کر سکتا/ سکتی ہوں؟

جب آپ کو کوئی مناسب رشتہ مل جائے تو آپ اپنے اکاؤنٹ کی سہولیات کے مطابق پلیٹ فارم پر موجود رابطے کے ذرائع، جیسے کہ ( میسج بھیجنا یا چیٹ کرنا ) استعمال کر سکتے ہیں۔

کیا اوورسیز پاکستانی بھی Rishta intro استعمال کر سکتے ہیں؟

جی ہاں۔ Rishta intro دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کے لیے بنایا گیا ہے، جن میں اوورسیز پاکستانی بھی شامل ہیں جو مناسب شادی کے رشتے تلاش کر رہے ہیں پاکستان میں یا پھر پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں۔

میں اپنا پروفائل کیسے بنا سکتا ہوں؟

بس Register بٹن پر کلک کریں، اپنی پروفائل کی تفصیلات مکمل کریں اور مناسب رشتوں کی تلاش شروع کریں۔

میں اپنا ویڈیو intro کیسے Upload کر سکتا ہوں؟

پروفائل بنانے کے فوراََ بعد مرد/Boys اُمیدوار اپنی صِرف ایک مِنٹ کی مختصر اور نہائیت مہذب تعارفی ویڈیو ریکارڈ کر کے دی گئی ہدایات کے مطابق Rishta intro کے واٹس ایپ نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔

کیا والدین یا خاندان اپنے بچوں کی طرف سے پروفائل بنا سکتے ہیں؟

بالکل۔ بہت سے خاندان اپنے بیٹوں یا بیٹیوں کی جانب سے پروفائل بناتے اور اس کا انتظام کرتے ہیں تاکہ مناسب رشتہ تلاش کرنے میں آسانی ہو۔ لیکن ایک بات کا خیال رکھیں کہ پروفائل میں معلومات اپنے اُس بیٹے/بیٹی کی دینی ہے جسکے لیے رِشتہ تلاش کرنا آپکا مقصد ہے۔

مجھے Rishta intro ہی کیوں منتخب کرنا چاہیے؟

Rishta intro روایتی خاندانی اقدار کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑتا ہے۔ ہمارا سب سے منفرد اور مفید فیچر خاندانوں کو صرف پروفائل دیکھنے کے بجائے امیدوار کی شخصیت اور انداز کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے، جس سے بہتر اور زیادہ بااعتماد فیصلے ممکن ہوتے ہیں۔